سابق پاکستانی کپتان ظہیر عباس آج 68 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

Zaheer Abbas

Zaheer Abbas

لاہور (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس آج اپنی 68 ویں سالگرہ بنا رہے ہیں، کرکٹ لیجنڈ اپنی منفرد بلے بازی کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں۔ فخر پاکستان آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس آج اپنی 68 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ظہیر عباس 24 جولائی 1947 پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ظہیر عباس کو اعلی کارکردگی کی بدولت آ ئی سی سی کی صدارت کے لیے نامزد کیا گیا جو کہ پاکستان کے لیے باعث فخر بات ہے۔

ظہیر عباس نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 24 اکتوبر 1969 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کیا جبکہ ون ڈے کیرئیر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف 31 اگست 1974 کو کیا۔

ظہیر عباس 78 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے 78 میچوں میں44 کی اوسط سے 5062 رنز سکور کیے جبکہ 62 ون ڈے میچوں میں 47 کی اوسط سے 2572 رنز بنا چکے ہیں۔