انجمن اصلاح القیوم شیخ انصار کے سابق صدر انصاری برادی کے رہنما فقیر محمد انصاری انتقال کر گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن اصلاح القیوم شیخ انصار کے سابق صدر انصاری برادری کے ہر دلعزیز رہنماء فقیر محمد انصاری رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔

مرحوم کی تدفین نیو کراچی قبرستان میں کی گئی نماز جنازھ اور تدفین میں انصاری برادری کے معززین اور برادری کے افراد اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

فقیر محمد انصاری کے انتقال پر انجمن اصلاح القیوم شیخ انصار کے صدر جمال الدین انصاری ،جنرل سیکریٹری غیور انصاری ،محمد حنیف ،عثمان انصاری اور شبیر احمد قمر انصار نے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انصاری برادری کے لئے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔