سابقہ حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہوا، رانا مبشر اقبال

Corruption

Corruption

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال، فنانس سیکرٹری پنجاب سجاد علی شاکر (سی سی پی) نے گذشتہ روز لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ٹھوس اقدامات کے باعث پاکستان میں کرپشن کنٹرول کرنے کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور اعلی معیار کی خود گواہی دے رہے ہیںـوسائل کو قوم کی امانت سمجھتے ہوئے ان کا شفاف استعمال یقینی بنایا گیا ہے ـ ماضی کے حکمرانوں نے وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کرکے اپنی تجوریاں بھریـ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار اور غلط پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہوا۔ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔رانا مبشرنے کہا کہ عام آدمی کی حالت بدلنے کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والی اشرافیہ کو عوام کی فلاح سے کوئی سروکار نہیں۔ایسے عناصر کی بلاجواز تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی شفاف پالیسیوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے اورٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے قومی وسائل کی بچت کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوٹ مار، اقربا پروری اور سفارش کے کلچر کو دفن کر دیا ہے اورکوئی ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے۔عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے۔جب تک جان میں جان ہے عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔۔

sajjadalishakir@gmail.com
03226390480