سابق حکمرانوں کی غلط ترجیجات نے ملک و قوم کو مسائل سے دوچار کیا۔ رانا مبشر اقبال

PML N

PML N

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما ،کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال اور فنانس سیکرٹری پنجاب (کالمسٹ کونسل آف پاکستان) سجاد علی شاکر نے گذشتہ روزحلقہ میں ترقیاتی کاموںکا افتتاح کیا سرکاری افسران اورکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے۔

اس سلسلہ میں غفلت ، لاپروائی اورسستی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین اور کنٹریکٹرز کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور 2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اور ترقی یافتہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی لحاظ سے مضبوط بنے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیاد ت میں بجلی کے منصوبوں کیلئے انتہائی محنت سے کام کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے بجلی کے نئے منصوبے لگنے سے ملک میں معاشی سرگرمیاںبڑھیں گی۔

سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ سابق حکمرانوں کی غلط ترجیجات نے ملک و قوم کو مسائل سے دوچار کیا اور اپنے دور میں ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے تیزی سے ہونے والی ترقی نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے احتجاجی سیاست کے ذریعے ملک کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ بننے والوں کو یکسر مسترد کر دیاہے۔

ترقیاتی منصوبوں کی مخالف منفی سیاسی قوتیں ملک کی ترقی کاراستہ نہیں روک سکتیں۔ رانا مبشر نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جائیں گے اورعوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔

سجاد علی شاکرنے کہاکہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والے مٹھی بھر سیاسی عناصر عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں اور پاکستان کے باشعورعوام ایسے عناصر کو بری طرح مسترد کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا شعارہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر پہلے سے بڑھ کرجاری و ساری رہے گا۔

بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مبشر نے کہا کہ عوام نے جو آپ سے امیدیں اور توقعات وابستہ کررکھی ہیں ان پر پورا اترنے کیلئے آپ کو سخت محنت کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بلدیاتی اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اور امر کو یقینی بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں کو ہر ممکن وسائل مہیا کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مضبوط بلدیاتی نظام ہی شہریوں کا معیار زندگی بہتر بناسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بہترین میونسپل سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

شعبہ نشر واشاعت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سجاد علی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480