سابق ترک صدر سلیمان ڈیمرل نوے سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Suleiman Demirel

Suleiman Demirel

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے سابق صدر سلیمان ڈیمرل نوے سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ انیس سو ساٹھ سے نوے تک سات بار ترکی کے وزیر اعظم بنے۔

انہوں نے انیس سو ترانوے سے دو ہزار تک ملکی صدر کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔ سلیمان ڈیمرل کا انتقال ترکی کے ہسپتال میں دل کے دورے کی وجہ سے ہوا۔