ب فارم کیلئے 500روپے رشوت نہ دینے پر نادرا منیجر نے دیہاتی کو دھکے دیکر دفتر سے نکال دیا

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ب فارم کیلئے 500روپے رشوت نہ دینے پر نادرا منیجر نے دیہاتی کو دھکے دیکر دفتر سے نکال دیا، محمد اشفاق نے وفاقی محتسب اعلی لاہور کو تحریری درخواست دے دی، اعلی حکام کرپٹ اور بد اخلاق منیجر کو فوری معطل کریں، دیہاتی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں دفتوہ کے رہائشی محمد اشفاق نے وفاقی محتسب اعلی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں الرجی کا مریض ہوں اور اپنے بچوں کے ب فارم بنوانے کیلئے نادارا آفس مصطفی آباد آیا اور سارا دن دھوپ میں کھڑا رہا۔

جبکہ دوسرے دن بھی ایسا ہی ہوا، میں نادارا منیجر غلام مصطفی کو اپنی بیماری کے متعلق بتایا تو انہوں نے کہا کہ 500روپے دے دو میرے انکار پر مجھے گالی گلوچ کرتے ہوئے دھکے دیکر دفتر سے نکال دیا اور اپنے ملازمین کو کہا کہ اس کے بچوں کا ب فارم نہ بنانا۔

نادرا منیجر لوگوں سے رشوت لیکر ان کے کام کرتا ہے وفاقی محتسب اعلی ودیگر متعلقہ حکام کرپٹ اور بد اخلاق نادرا منیجر غلام مصطفی کو معطل کرکے سخت کاروائی کریں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126