فرانس، ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی

France Firing

France Firing

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے شمال میں واقع لیلے شہر میں مسلح جھڑپ میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی لا وئکس دو نورد اخبار کی خبر کے مطابق یہ جھڑپ ایک اوپن ایئر کار پارکنگ لاٹ میں ہوئی۔

سیکورٹی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ایک حملہ نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ مفرور حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ نہیں تھا۔