فرانس حملے کی پرزور مذمت اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، جوزف فرانسس

Joseph Francis

Joseph Francis

لاہور : معروف قانونی وسماجی ادارے ”کلاس” کے نیشنل ڈائریکٹرایم اے جوزف فرانسس نے گزشتہ روز فرانس کے شہر نیس میں ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

فرانس کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہہم دنیابھر میں ہونے والی ہر قسم کی لاقانینت اور بدامنی کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ دہشت گردی اور امن وامان ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے فرانس حملے میں جاں گنوانے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت جبکہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے دعاگو ہیں۔ جوزف فرانسس نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی عوام فرانسحملے پر افسردہ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے فرانس کی حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ انسانی جانوں کے ضیاع جیسے عوامل کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔