فرانس میں کیلے کی بندر گاہ کے قریب کیمپوں میں رہنے والوں کو جگہ چھوڑنے کا حکم

Migrants Camps

Migrants Camps

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) فرانس میں جنگل کے نام سے مشہور کیلے کی بندر گاہ کے قریب کیمپوں میں رہنے والے سینکڑوں تارکین وطن کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ یہ جگہ چھوڑ دیں یا پھر بے دخلی کا سامنا کریں۔

تارکین وطن کو اس وسیع کیمپ کے جنوبی حصے کو چھوڑنے کے لیے آئندہ منگل مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔مقرر کردہ وقت کے بعد وہاں رہ جانے والے افراد اور خیموں کو کو زبردستی ہٹادیا جائے گا۔یہ علاقہ کئی تارکین وطن کے لیے ثقافتی مرکز بن گیا ہے۔

یہاں دوکانیں، سکول اور عبادت گاہیں تعمیر کی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس حکم سے ایک ہزار کے قریب افراد متاثر ہوں گے جبکہ وہاں کام کرنے والے رضاکاروں کے اندازوں کے مطابق یہاں رہنے والوں کی تعداد دو گنا زیادہ ہے۔مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے برطانیہ میں داخل ہونے کی امید لیے ہزاروں تارکین وطن کیلے میں جمع ہیں۔