فرانس: دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی

France Blast

France Blast

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کارنیوال کی جگہ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد شدید کُل 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے کا دہشتگردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

دھماکہ کارنیوال کی علامت اور درخت اور گھاس پھونس سے بنائے ہوئے دیو ہیکل آدمی “مسٹر کارنیوال” کو جلانے کے دوران ہوا۔

دھماکے کے بعد گھاس پھونس کے آدمی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اس کے اطراف میں موجود زیادہ تر بچوں پر مشتمل 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

گھاس پھونس کے آدمی کو جلانے والا شخص اور شہر کا نائب بلدیہ مئیر بھی زخمیوں میں شامل ہے۔

زخمیوں میں سے کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔