فرانس: عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک، دو زخمی

France Building Fire

France Building Fire

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواح میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ، دو زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ سینٹ ڈینس میں پیش آیا ، پانچ افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹوں کے اندر آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔