فرانس کے کئی شہروں میں مظاہرے، سڑکیں میدان جنگ بنی رہیں

France Demonstration

France Demonstration

پیرس (جیوڈیسک) لیبر قوانین میں ترمیم کے خلاف پیرس سمیت فرانس کے کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھر برسائے، جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق ملک بھر سے 124 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہوائی اڈوں میں ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے پیرس ایئرپورٹ اور چارلس ڈیگال ایئرپورٹ میں کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔