فرانس کے شہر نیس میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا فورم

France Incident

France Incident

لاہور : انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم،صدراقبال کھوکھرنے فرانس کے شہر نیس میںہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جذبات اوردعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے فرانس حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ایم اے تبسم نے کہا کہ فرانس کا دکھ محسوس کرسکتے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا فورم ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام حملے پر افسردہ ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔