فرانس کے ڈپٹی اسپیکرنے خواتین اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کرنے کے الزامات پر استعفیٰ دیدیا

France, Deputy Speaker

France, Deputy Speaker

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے خواتین اراکین کو ہراساں کرنے کے الزام پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈینس بوپین پر خواتین اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کرنے کا الزام تھا جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ

دے دیا۔ مقامی میڈیا کےمطابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف خواتین اراکین نے میڈیا پر آکر نہ صرف ہتک آمیز رویے بلکہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
فرانسیسی ڈپٹی اسپیکر ڈینس بوپین نے تمام الزمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وکیل کے ذریعے خواتین اراکین کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔