فرانس سمیت یورپ بھر میں عید الاضحی آج مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

Eid al-Adha

Eid al-Adha

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) فرانس سمیت یورپ بھر میں عید الاضحی آج مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔مساجد او رکھلے ہالوں میں نماز عید کے بڑے بڑ ے اجتماعات ہوں گے ۔تفصیل کے مطابق فرانس ،اٹلی ،سپین ،پرتگال۔سمیت یورپ بھر میں عید الا ضعی آج مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

مساجد اور کھلے ہالوں میں نماز عید کے بڑے بڑ ے اجتماعات ہوں گے ۔فرانس میں مسجدقباء ویلیئر لا بل ۔انجمن فلاح دارین سارسل۔مسجد پیری فیت ۔ادارہ منہا ج القرآن فرانس ۔حلقہ احباب فرانس ۔مسجد پاغی ۔اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے ۔تمام مسلمان نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کو ادا کرتے ہوئے قربانی دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پا پا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیف آرگنائزر یورپ شمروز الہی گھمن ۔اور چوہدری شاہین اختر نے عید کے پر مسرت موقع پر تمام مسلمانوں اور پاکستانیوں کو مبارک باد دی ہے۔