پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی سینیٹر مشاہد اللہ خان سے ملاقات

Senator Mushahid Ullah Khan

Senator Mushahid Ullah Khan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی سینیٹر مشاہد اللہ خان سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات۔ پارٹی امور اور یورپ میں تنظیموں کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے سینیٹر مشاہد اللہ خان سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔

شیخ وسیم اکرم نے مشاہد اللہ خان سے پارٹی امور اور یورپ میں تنظیموں کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو شیخ وسیم اکرم جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائد کی قیادت میں مسلم لیگ ن فرانس بھی اپنے قائد کا مشن آگے بڑھانے میں کردا ر ادا کر رہی ہے۔