فرانس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک

Helicopter Crash

Helicopter Crash

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے جنوبی علاقے ہاٹس پائیرینیز میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے جنوبی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر ریسکیو ٹریننگ پر تھا کہ ہاٹس پائیرینیز میں ایک پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب فرانس کے وزیر دفاع نے ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کے حقائق جلد معلوم کرنے کی ہدایت کی ہے۔