فرانس کا داعش سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد گروپ پکڑنے کا دعوی

Bernard Cazeneuve

Bernard Cazeneuve

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کیزینیوو کا کہنا ہے کہ پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان میں سے ایک نوجوان پر شک کیا جا رہا ہے کہ وہ پیرس میں حملے کے لیے منصوبہ بنا رہا تھا اور شام میں دہشت گردوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔

باقی تین افراد بھی اس مشکوک شخص کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں،،فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔