فرانس، لے پین کا پارٹی کی قیادت سے علیحدگی کا فیصلہ

Marine Le Pen

Marine Le Pen

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی میرن لے پین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے قومی محاذ پارٹی کی صدارت سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لے پین نے فرانس ٹو ٹیلی ویژن چینل سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ “انہوں نے قومی محاذ کی قیادت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔”

پہلے مرحلے میں 24 فیصد ووٹ حاصل کرنے والے امینول ماکرون کے بعد 21٫3 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہنے والی لے پین کا کہنا تھا کہ اب کہ بعد وہ پارٹی کے منشور سے بالا تر ہوں گی۔

لے پین نے جنوری 2011 میں اپنی پارٹی کی قیادت سنبھالی تھی اور سن 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں 68 لاکھ ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا ، اب صدارتی انتخابات میں انہیں 76 لاکھ ووٹ پڑے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ لے پین استعفی کے ذریعے مختلف سیاسی حلقوں کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔