فرانس : مارسیلی اور لِلی کے درمیان فٹبال میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا

Marseille vs Lille, Football Match

Marseille vs Lille, Football Match

فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں مارسیلی اور لِلی کے درمیان ہونے والا مقابلہ دلچسپ کھیل کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔ مارسیلی اور لِلی کے درمیان ہونے والے میچ میں کھیل کے پہلے ہاف تک کوئی بھی ٹیم گول سکور کرنے میں ناکام رہی۔

دوسرے ہاف کے ستاون ویں منٹ میں لِلی کے پلیئر نے زبردست گول سکور کر کے برتری حاصل کر لی۔

اس کے بعد حریف ٹیم نے مخالف گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے لیکن کامیابی نہ ملی لیکن کھیل ختم ہونے سے چند لمحات قبل مارسیلی کی جانب سے براڈا نے اہم گول اسکور کر کے میچ ایک ایک سے برابر کر دیا۔