فرانس میں مسلم لیگ ق فرانس کی تنظیم سازی مکمل کر دی گئی

PML Q

PML Q

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس میں مسلم لیگ ق فرانس کی تنظیم سازی مکمل کر دی گئی۔ چوہدری برادران کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتمادکیا گیا ۔چوہدری وجاہت حسین کی ہدایت ہر ڈوگہ ہاوس فرانس میں سینئر رہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے مسلم لیگ ق فرانس کے راہنماؤں کی ایک میٹنگ کال کی۔

اس موقع پر صدر منیر احمد وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ایک بار پھر ق لیگ کی حکومت کو یاد کر رہے ہیں۔ چوہدری برادران کی قیادت میں پنجاب میں مثالی امن و امان تھا۔ تعلیم اور صحت کے میدانوں میں نمایاں ترقی ہوئی۔ چوہدری پرویز الہی نے پنجاب بھر میں ریسکیو 1122 اور تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیا۔

پنجاب بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا۔جنوبی پنجاب میں تاریخی ترقیاتی پراجیکٹ شروع کئے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع مہیا کئے۔ چوہدری سجاد احمد برہ نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے۔ اسپین میں قونصلیٹ کا قیام اور پی آئی اے کی پرواز ، پاکستانیوں کی بیرون ملک سے پی آئی اے کے ذریعے میت مفت پاکستان واپسی بھی چوہدری برادران کے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اقدامات ہیں۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر چوہدری اکرم وسن نے عہدیداروں کا اعلان کیا ۔پاکستان مسلم ق فرانس کی باڈی کے عہدیداران اس طرح ہو ں گے۔ سرپرست اعلی۔ چوہدری ممتاز پکھووال۔ صدر چوہدری منیر احمدوڑائچ۔ جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ۔ ایڈیشنل سیکریٹری۔ چوہدری اسد نواز۔ سیکریٹری فنانس۔ راجہ مظہر اقبال۔ سینئر نائب صدر چوہدری اکرم وسن۔ نائب صدور۔ چوہدری اقبال خونن۔ چوہدری سرفراز حسین۔ چوہدری محمد امتیاز۔ سیکریٹری انفارمیشن محمد زمان بٹ۔ صدر یوتھ ونگ ق فرانس۔ چوہدری ندیم افضل ڈھیروکہنہ۔ ممبران مجلس عاملہ چوہدری محمد الیاس۔ چوہدری کامران اکرم شامل ہیں۔

اس موقع پر چودھری برادران کے قریبی ساتھی چوہدری سجاد ڈوگہ نے بھی خطاب کیا۔چوہدری سجاد ڈوگہ کی طرف سے پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔