فرانس کے قومی دن کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا

France National Day  Military Parade

France National Day Military Parade

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) فرانس کے قومی دن کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر فرانسس اولاں ،آرمی چیف کے علاوہ متعدد عالمی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ فرانس میں بیستائل ڈے کو قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

تقریب میں شریک فوجیوں نے پہلی جنگ عظیم میں شامل 76 ملکوں کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ 14 جولائی 1789 کو بیسٹائل قلعے کی فتح کیا گیا تھا اور یہ کامیابی انقلابِ فرانس کا آغاز ثابت ہوئی تھی۔

جبکہ تین ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں نے تقریب میں حصہ لیا، دوسری طرف آج رات ایفل ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔