کرائی میں آل فرانس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انقعاد، پیرفت کلب نے میدان مار لیا

Cricket Tournament France

Cricket Tournament France

فرانس (یاسر قدیر) کرائی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی آل فرانس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انقعاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان غالب اقبال تھے ٹورنامنٹ کی فاتح پیرفت کرکٹ کلب تھا جس نے فائنل میچ میں لسے کرکٹ کلب کو شکست دی، ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین لسے کرکٹ کلب کے جگپال سنگھ اور بیسٹ بولر کرائی کلب کے رحمت اللہ تھے۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر سفیر پاکستان غالب اقبال،کرائی مئیر کے مشیر جان لوکاس ،مئیر اجوینٹ سپورٹس حسن بو ادی اور راجہ علی اصغر نے انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور کرائی کرکٹ کلب کے انچارج سید ضیافت شاہ نے مہمان خصوصی سمیت دیگر تمام مہمانوں، ٹیموں، شائقین اور تمام سپانسرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔