فرانس: پیرس اور اس کے مضافاتی ریجن ile-de-France میں 17 سال بعد دائیں بازو کا کنٹرول ،Valérie Pécresse کامیاب

Paris Conference

Paris Conference

پیرس (اے کے راؤ) 13 دسمبر فرانس کے ریجنل الیکش 2015ء کے دوسرے ٹوور میں سنٹرل فرانس میں 12 میں سے 7 ریجن میں مرکز میں اپوزیشن رکھنے والے اتحاد دائیں بازو کے سابق صدر نیوکولاسرکوزی گروپ نے کامیابی لے لی ہے پہلے ٹوور میں سرے فہرست رہنے والی فرنٹ نیشنل کو کوئی سیٹ نہیں ملی ہے۔

پیرس اور اس کے مضافاتی ریجن ile-de-France 17 سال بعد دائیں بازو کے کنٹرول میں ہے اور یہ کنٹرول 43،80 فیصد کی ووٹنگ ریشو سے ،Valérie Pécresse نے بائیں بازو کے Claude Bartolone کو ہرا کر حاصل کیا ہے۔

جبکہ فرنٹ نیشنل کے Wallerand DE SAINT JU 14،02 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پے ہیں۔ ile-de-France میں ووٹوں کا ٹرن آوٹ ۔54،40 رہا۔ 11877121 آبادی کے اس علاقے میں 7087089 ووٹ رجسٹر ہیں ۔ فرنٹ نیشنل کے ووٹ بنک میں دوسرے ٹوور میں 4،21 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

فرنٹ نیشنل کی سربراہ Marine LE PEN اپنے مدمقابل Xavier BERTRAND سے 57،70 کے مقابلے میں 42،30 سے اپنے ریجن میں ہار گئی ہیں۔ فرنٹ نیشنل کی سربراہ کی بھتیجی Marion MARÉCHAL-LE PEN بھی اپنے مدمقابل Christian ESTROSI سے 54،80 کے مقابلے میں 45،20 سے ہار گئی ہیں۔