فرانس : مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 6 طالبعلم ہلاک

France Accident

France Accident

پیرس (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق تعمیراتی سامان لے جانے والے ٹرک سے لوہے کی سلاخ نکل کر سامنے سے آنے والی سکول بس کو چیرتی ہوئی گزر گئی۔ بس میں سترہ افراد سوار تھے جن میں پندرہ طالبعلم تھے۔

پولیس نے بس اور ٹرک ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی ہے لیکن دونوں کو لاپرواہی کا مرتکب نہیں پایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جاننے کے لئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے کہ لوہے کی سلاخ کیسے باہر نکلی۔