فرانس:اہم مقامات پر فوجی دستے چار سال تک تعینات رہیں گے

France Army

France Army

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے تمام اہم مقامات پر فوجی دستے آئندہ چار سال تک تعینات رہیں گے۔

اس مقصد کے لئے فرانسیسی دفاعی بجٹ میں اضافی رقم فراہم کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں فرانسیسی صدر اولاندے فرانکوئس نے کہا ہے کہ اگر کوئی امن مشن میں شامل کوئی فرانسیسی فوجی وسطی افریقی جمہوریہ میں بچوں کو خوراک دینے کے بدلے ان کیساتھ زیادتی کا مرتکب ہوا تو اس کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

اگر کسی فوجی نے برا رویہ اپنایا ہے تو اس کے لئے کوئی ہمدردی نہیں دکھائی جائے گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ وسطی افریقی جمہوریہ میں فرانسیسی فوجیوں نے بچوں کو خوراک کے بدلے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، فرانسیسی حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔