فرانس: پولیس کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 7 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

France Police

France Police

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے شہر سٹراس برگ اور مارسائی میں پولیس چھاپوں میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق افغانستان اور مراکش سے ہے۔ جو کرسمس تقریبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ملزموں کی عمریں انتیس سال سے سینتیس سال کے درمیان ہیں۔

فرانس بھر میں کرسمس کے موقع پر کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔