فرانس کی سیاسی شخصیت، معروف شاعرہ و کالم نگار، بیورو چیف اپنا انٹرنیشنل پیرس سمن شاہ کی مصروفیات

Suman Shah

Suman Shah

فرانس (انجم بلوچستانی سے) گذشتہ دنوں فرانس کی سیاسی شخصیت، معروف شاعرہ و کالم نگار، اپنا انٹرنیشنل کی بیورو چیف پیرس سمن شاہ فرانس سے باہر اردو ادب کی خدمات سر انجام دیتے ہوئے خاصی مصروف رہیں۔

انہوں نے یارک شائر ادبی فورم کے سالانہ عالمی مشاعرے میں شرکت کا شرف حاصل کیا۔اس کے بعد وہ گلاسگو، اسکاٹ لینڈمیں شعر و نغمہ ادبی تنظیم کے زیراہتمام ہونے والے خواتین عالمی مشاعرہ میں شرکت کے لئے تشریف لے گئیں۔

جہاں ان کی ملاقات، مشاعرہ میں شرکت کے لئے آنے والی ادبی شخصیات سے ہوئی، جس میں فرانس ،انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ادبی و سماجی سرگرمیوںکے بارے میں تبادلہء خیال کیا گیا۔