فرانس کے نو منتخب صدر ایمنل ماکھروں نے کرسی صدارت سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس کے نو منتخب صدر ایمنل ماکھروں نے کرسی صدارت سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، فرانس کے صدر ایمنل ماکھروں فرانس کی تاریخ میں سب سے کم عمر صدر منتخب ہو ائے ہیں ۔فرانس کے نو منتخب صدر ماکھروں کے صدر منتخب ہونے سے یورپین یونین کی نظریں بھی اب فرانس پر لگی ہوئی ہیں، چونکہ فرانس اور جرمنی ہی یورپین یونین کے معاشی طور پر مضبوط ملک ہیں۔

فرانس کے صدر ایمنل ماکھروں کی تقریب حلف برداری کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ،جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ایلیزے پیلس میں صدارت کی کرسی سنبھالنے والے ایمنل ماکھروں جوش و جذبے سے فرانس کو مضبوط ترین ملک بنانے کے لئے کوشاں ہوں گے۔