فرانس: صدارتی امیدواروں نے بیانات کو نوے درجے پر بدل ڈالا

Emmanuel Macron and Marine Le Pen

Emmanuel Macron and Marine Le Pen

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں اتوار کے روز متوقع صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل امیدواروں نے اپنے بیانات میں تبدیلی کر دی ہے۔

صدارتی امیدوار امانوئیل ماکرون آج تک یورپی یونین کے ساتھ تعاون کرتے آئے ہیں لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ “یورپی یونین ناکارہ ہو چکی ہے اور اسے جاری نہیں رکھا جا سکتا”۔

مارین لی پین کہ جو یورپی یونین کے خلاف تھیں انہوں نے یورو کی مدح سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ “فرانسیسی کمپنیاں یورو کے استعمال کو جاری رکھیں گی لیکن منڈیوں میں قومی کرنسی چلے گی”۔

امانوئیل ماکرون اب جس یورپی یونین کو ناکارہ قرار دے رہے ہیں اس کے بارے میں اپنے سابقہ بیان میں انہوں نے یورپی یونین کی مالیاتی پالیسیوں کے لئے مکمل ہم آہنگی اور بینکاری کے اتحاد کو یقینی بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔

دوسرے انتخابی مرحلے میں ماکرون کی رقیب مارین لی پین نے اس سے قبل تک فرانس کے یورو زون سے نکلنے اور یورپی یونین کی رکنیت سے متعلق ملک میں ریفرینڈم کروانے کے موقف کا دفاع کر رہی تھیں۔