فرانس کے صدارتی انتخابات کے پہلے راؤنڈ کے سرکاری نتائج کا اعلان

France Presidential Election

France Presidential Election

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کی آئینی کونسل نے 23 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے راؤنڈ کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار مانیئول میکوں 24٫1 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور انتہا پسند دائیں بازو کے محاذ کی لیڈر مارین لو پین 21٫3 فیصد ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ فرانسواں فیلوں نے 20٫1 فیصد اور یان لوک میلین چون نے 19٫58 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

درکار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کی وجہ سے اب پہلی دو پوزیشن پر آنے والے امیدواروں میں سے امانیئول میکوں اور مارین لو پین کے درمیان دو مئی کو انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے کا انعقاد ہوگا۔

انتخابی کونسل کے نتائج کے مطابق انتخابات میں 47 میلین پانچ لاکھ 82 ہزار 183 رائے دہندگان نے حصہ لیا ہے۔