فرانس کا صدارتی الیکشن کا فیصلہ کن مرحلہ

Emmanuel Macron and Marine le Pen

Emmanuel Macron and Marine le Pen

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس کا صدارتی الیکشن کا فیصلہ کن مرحلہ۔ایمینل میکرون یا میری لی پین فیصلہ کل بروز اتوار کو ہو گا۔ تفصیل کے مطابق فرانس کے صدارتی الیکشن کا آخری اور فیصلہ کن ٹاکرا کل بروز اتوار ہو گا۔

صدارتی الیکشن کے کل گیا رہ امیدوار سامنے آئے تھے، پہلے مرحلے میں دو امیدوار میکرون اور میری لی پین پہلے اور دوسرے نمبر پر ووٹ حاصل کر سکے، اب ان دونوں امیدواروں کے درمیان کل ٹاکرا ہو گا۔

جلسے جلوس اور الیکشن مہم کا ٹائم ختم ہو گیا ہے بروز جمعہ دن بارہ بجے الیکشن مہم کا ٹائم ختم ہو گیا، اب دونوں امیدواروں کی نظریں عوام پر ہیں۔

عوام کیا فیصلہ کرتے ہیں اتوار کو پتہ چل جائے گا ۔جبکہ دونوں امیدوار پر امید ہیں۔ سیاسی ذرائع ایمینل میکرون کی پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے کی شنید دے رہے ہیں۔