فرانس : شوال کا چاند نظر آگیا ہے

Eid-ul-Fitr

Eid-ul-Fitr

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) شوال کا چاند نظر آگیا ہے ۔فرانس سمیت یورپ بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ مساجد او رکھلے ہالوں میں نماز عید کے بڑے بڑ ے اجتماعات ہوں گے۔تفصیل کے مطابق فرانس ،اٹلی ،سپین ،پرتگال۔ سمیت یورپ بھر میں عید الا ضعی آج مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

مساجد اور کھلے ہالوں میں نماز عید کے بڑے بڑ ے اجتماعات ہوں گے۔فرانس میں مسجد قباءویلیئر لا بل۔انجمن فلاح دارین سارسل۔ مسجد پیری فیت۔ادارہ منہا ج القرآن فرانس۔حلقہ احباب فرانس۔مسجد پاغی۔اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ایڈوئزری کونسل یورپ شمروز الہی گھمن، پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پا پا۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم۔چیئرمین چوہدری شاہین اختر صدر پی پی پی فرانس ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے عید کے پر مسرت موقع پر تمام مسلمانوں اور پاکستانیوں کو مبارک باد دی ہے۔