فرانس : فارمولا ای کا چھٹا مرحلہ، لوکاس ڈی گراسی نے کامیابی حاصل کر لی

Formula E

Formula E

فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں ہونے والی فارمولا ای چیمپئن شپ کے چھٹے مرحلے میں برازیل کے لوکاس ڈی گراسی نے کامیابی حاصل کر لی۔

فرانس میں ہوئے فارمولا ای ریس کے شاندار مقابلے، ایونٹ میں دنیا بھر سے شامل ماہر ڈرائیورز نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب محنت کی۔ کچھ شرکا نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی تو کچھ حادثے کا شکار ہو کر پیچھے رہ گئے۔

برازیل کے سٹار ڈرائیور لوکاس ڈی گراسی نے شروع سے ہی اپنی برتری کو برقرار رکھا اور کسی کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے مقرہ فاصلہ طے کیا۔

اس جیت کے بعد برازیلین ڈرائیور نے ایونٹ میں مجموعی برتری بھی حاصل کر لی ہے۔