فرانس شام میں دہشتگردوں کی معاونت کر رہا ہے: بشار الاسد

Bashar al-Assad

Bashar al-Assad

دمشق (جیوڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں فرانسیسی میگزین ویلیرس ایکچوایلس کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر بشار الاسد نے کہا فرانس شام میں دہشتگردوں کی معاونت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ایسے حالات میں کس طرح فرانس کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

انہوں نے کہا پہلے سیاسی تعاون کرنا ہو گا پھر معلومات کے تبادلے کے بارے میں بات ہو سکتی ہے۔ صدر بشار الاسد کا انٹرویو پیرس حملوں کے ایک دن بعد ریکارڈ کیا گیا تھا۔