فرانس میں اقوام متحدہ کے تعاون سے ماحولیات موسمی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس

Climate Change

Climate Change

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس میں اقوام متحدہ کے تعاون سے ماحولیات موسمی تبدیلیوں سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں امریکی صدر بارک اوباما روسی صدر پوٹن سمیت 138 ممالک کے سربراہوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف بھی شامل ہیںاس طرح وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 30 نومبرتا یکم دسمبر فرانس کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔

اسی دوران وہ بعض ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ ‘نون ‘ فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف فرانس جانے سے قبل مالٹا کا بھی دورہ کریں گے ۔فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس کے موقع پر 29اور 30نومبر کو کاروں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

پابندی کا اعلان بدھ کو وزیرداخلہ ناناکینور نے پیرس کی میئر مادام مانگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کانفرنس سے خطاب میں مزید بتایا کہ مذکورہ دو دنوں تک صرف انہیں گاڑیوں کو دارالحکومت میں داخل ہونے دیا جائے گا جن کے پاس خصوصی اجازت نامہ ہوگا۔ خطاب کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروں کا شہر میں داخلہ روکنے کے لئے پیرس کے نواحی علاقوں میں پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے جو ہر آنے جانے والی گاڑی کی چیکنگ کریں۔

پابندی کی رو سے یا تو گاڑیوں کے مالک خود کار چلاسکیں گے یا صرف ایسے ڈرائیورز کو کار چلانے کی اجازت ہوگی جن کے پاس خصوصی اجازت نامہ ہوگا۔

واضع رہے کہ تیرہ نومبر کو پیرس میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی وجہ سے فرانس بھر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی اور امریکی صدر اوباما۔چینی صدر اور پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سمیت تما م سربراہان مملکت کی پیرس آمد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے گی۔تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔