پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے وائس چیئرمین حاجی مذمل حسین کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

Iftar Dinner

Iftar Dinner

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) دنیا بھر کی طرح فرانس میں روزہ افطاریوں کا سلسلہ جا رہی ہے، ہر مسلمان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے اللہ کو راضی کرنے کے لئے اس کے دیئے ہوئے مال سے اس کی امت پر خرچ کر کے نیکیاں سمیٹی جائیں، اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے وائس چیئرمین حاجی مذمل حسین کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پا کستانی کیمونٹی کے علاوہ فرنچ ،عربی اور دوسرے ممالک کے افراد نے بھر پور شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ روزہ اللہ کے لئے ہے اور اس کا اجر بھی اللہ تعالی نے اپنے پاس رکھا ہے ،ہمیں اپنی عبادات کے ساتھ ساتھ غرباءاور یتیموں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

اس موقع پر پیری فیت سے فرانس اسمبلی کے ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ میں مسلمانوں کو روزہ کی مبار ک دیتا ہوں ،انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ سے پاکستان کیمونٹی کے مسائل کر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے ،کسی پاکستانی کو کوئی کام ہو میرے دروازہ ہمیشہ کھلے ہیں ،ہم پاک فرانس تعلقات میں استحکام چاہتے ہیں۔

سبط مذل نے کہا کہ پاکستانی کیمونٹی پیری فیت کے ایم این اے اور میئر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستانی کیمونٹی کے مسائل حل کئے ،ڈاکٹر ارشا د کمبوہ نے کہا کہ ہمیں آئندہ الیکشن میں ایسے ہی ممبر ان کا ووٹ دے کر کامیاب کروانا ہو گا ،جو پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لیتا ہو۔افطاری سے قبل شیخ غلام حسین نے دعا کروائی۔