فرانس کے دورے پر تشریف لائے منہاج القرآن انٹرنیشنل سعودی عرب سے سید مخدوم حسین بخاری کے اعزاز میں ڈنر

Syed Makhdoom Hussain Bukhari-Dinner

Syed Makhdoom Hussain Bukhari-Dinner

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس کے دو روزہ دورے پر تشریف لائے منہاج القرآن انٹرنیشنل سعودی عرب سے سید مخدوم حسین بخاری کے اعزاز میں ڈنر کیا گیا۔

صدر PAT فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری کی سربراہی میں پیرس کے ڈیفنس علاقے سے لے کر دنیا کی خوبصورت ایونیو شانزےلیزے ( Champs-Elysee) اور ایفل ٹاور کی سیر کے بعد پیرس کے مشہور تُرکش ریسٹورنٹ پہنچے تو وہاں پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چوہدری محمد اعظم، سابق ناظمِ اعلی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض،جنرل سیکریٹری MEC زون ٹو قاضی محمد ہارون کے ساتھ ساتھ PAT فرانس کے سنیئر نائب صدر نعیم چوہدری،جنرل سیکریٹری طاہر عباس گورایئہ،نائب صدر طارق چوہدری،چیف ارگنایئزر چوہدری محمد سلمان اسلم نے استقبال کیا۔