تحریک آزادی کے موقع پر مسلمانوں کا اتحاد اقبال کا پیغام ہے۔ خالد جٹ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے موقع پر مسلمانوں کا اتحاداقبال کا پیغام ہے۔

شاعر مشرق ملت اسلامیہ ہر طرح کے سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی سامراج کے مقابلے میں مضبوط اور توانا قوت بن کر ابھرے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے موثر کردار ادا کیا۔ علامہ اقبال برصغیر کی ایسی تابناک شخصیت تھے جن پر ملت اسلامیہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔

وہ بڑے فلسفی اور عظیم شاعر ہونے کے علاوہ ایک ماہر قانون اور صاحب بصیرت سیاستدان بھی تھے۔ انہوں نے اپنے کلام کے ذریعہ ساری دنیا کے مسلمانوں کو ان کی عظمت رفتہ کی یاد دلاتے ہوئے نئی زندگی کے نئے تقاضوں میں سرگرم حصہ لینے کیلئے آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعہ ہی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ مصور پاکستان نے اپنے کلام کے ذریعہ جس چیز کو سب سے زیادہ مسلم امہ میں اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے وہ باہمی ربط ، یگانگت اور ہم آہنگی ہے کہ اس کے بغیر کوئی بھی قوم اپنی منزل مقصود کو نہیں پا سکتی۔