فرینچ اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں ثانیہ مرزا کو شکست

Serena Williams

Serena Williams

پیرس (جیوڈیسک) ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم کے مقابلے فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ وومِن سنگلز میں ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے نیدر لینڈز کی ککی برٹنز کے خلاف زبردست برتری دکھائی۔

تھکی ہاری سرینا ولیمز ڈچ حریف کے خلاف ہاری نہیں بلکہ انہوں نے سیمی فائنل میں اسٹریٹ سیٹس کی فتح حاصل کی۔ امریکی ٹینس اسٹار کی جیت کا اسکور سات چھ اور چھ چار رہا۔

وومِن سنگلز کی دوسری فائنلسٹ کھلاڑی اسپین کی موگوروزا ہیں جنہوں نے آسٹریلوی حریف سمانتھا سٹوسر کو چھ دو اور چھ چار سے کِک آؤٹ کیا۔ فرینچ اوپن کے وومِن سنگلز کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔

سرینا ولیمز جیت کر بائیس گرینڈ سلیمز کے ساتھ سابق عالمی نمبر ایک سٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر کر لیں گی۔ مینز سنگلز میں نواک جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان اتوار کو ٹائٹل مقابلہ ہو گا۔