فرنچ اوپن ٹینس، سرینا ولیمز اور لوسی سفاروا نے فائنل میں جگہ بنا لی

Serena Williams and Lucie Safarova

Serena Williams and Lucie Safarova

پیرس (جیوڈیسک) فرنچ اوپن ٹینس اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ وومنز سنگل ایونٹ کے سیمی فائنلز میں امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سوئٹزرلینڈ کی کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے چار چھ، چھ تین اور چھ صفر سے فتح سمیٹی۔

دوسری جانب جمہوریہ چیک کی لوسی سفاروا نے عالمی نمبر 7Ana Ivanovics کو سات پانچ اور سات پانچ کے سٹریٹ سیٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔