فرانسیسی پارلیمنٹ نے ملک میں تین ماہ کی ہنگامی حالت نافذ کرنے کی منظوری دے دی

French Parliament

French Parliament

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانسیسی پارلیمنٹ نے ملک میں تین ماہ کی ہنگامی حالت نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ادھر فرانسیسی حکام نیڈی این اے ٹیسٹ کے بعد پیرس حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ گزشتہ روز سینڈینی آپریشن میں پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ بیلجیئم کے عبدالحمید اباعود کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے، آپریشن میں خود کو دھماکے سے اڑانے والی خاتون عبدالحمید کی کزن ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پیرس کے نواحی علاقے سینٹ ڈنی میں خود کو دھماکے سے اڑانے والی خاتون کی والدہ کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا اور خاتون کی والدہ اور بھائی کو پوچھ گچھ کیلئے اپنے ساتھ لے گئی۔

گزشتہ روز پولیس نے پیرس کے شمال مشرقی علاقے میں ایک گھر پر چھاپا مارا۔جو سینڈینی آپریشن میں خود کو دھماکے سے اڑانے والی خاتون کی والدہ کا گھر تھا۔پولیس نے چھاپے میں اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں اور خاتون کی والدہ اور بھائی کو تفتیش کیلئے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ خودکش بمبار خاتون کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ اباعود کی کزن تھی۔