جمعۃ الوداع اور عید پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے :شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع اور عیدالفطر کے اجتماعات میں مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے پولیس امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے محنت اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ جمعة الوداع ، چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں اور سینئر پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں ۔ اجلاس میں صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔