دوستانہ میچوں میں ینگ آزاد کورنگی کی کامیابی

Football Match

Football Match

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابراہیم پلے گرائونڈ کورنگی میں کھیلے گئے دو دوستانہ میچوں میں ینگ آزاد فٹ بال کلب نے کامیابی سمیٹ لی۔

کھیلے گئے پہلے دوستانہ میچ میں ینگ آزاد کلب نے مد مقابل ینگ سوشل کلب کو 3-1سے شکست دیدی ینگ آزاد کی جانب سے کیپٹن شاہد ،شاد علی اور گلزانے خوبصورت گول اسکور کئے ۔جبکہ کھیلے گئے دوسرے دوستانہ میچ میں ینگ آزاد نے حیدری یونائیٹڈ کو ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2سے مات دیدی۔

اس میچ میں بھی شاہد علی، شاد علی اور گلزار نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی ،ٹیم کی شاندار کامیابی پر ینگ آزاد کلب کے روح رواں رمضان پیر جی اور صدر حاجی لیاقت علی نے پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ ٹیم اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ان میچوں میں ریفریز کے فرائض فہد خان نے انجام دیئے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر