انشااللہ دوستوں کے تعاون سے وکلاء برادری کی خدمت جاری رکھوں گا۔ سردار ذوالفقار

Sardar Zulfiqar Ali

Sardar Zulfiqar Ali

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بنچ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے انشااللہ دوستوں کے تعاون سے وکلاء برادری کی خدمت جاری رکھوں گا کامیابی پر تمام وکلاء کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھر پور اعتماد کیا۔

ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر بار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ نے اپنی کامیابی کے بعد وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کی عزت و احترام کیلئے بھر پور جدوجہد کروں گااور عدلیہ کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تعاون کی پوری کوشش کروں گا۔