پھلوں اور سبزیوں کا استعمال لمبی عمر جینے میں معاون

Eating Fruits

Eating Fruits

نیویارک (جیوڈیسک) طبی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال لمبی عمر جینے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک تازہ تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور اس سے ٹی سیلز کی زیادہ مقدار پیدا ہوتی ہے جو جسم کو انفیکشن سے بچاتی ہے۔

وٹامن سی اعضا کو صحت مند رکھنے اور بیماری سے بچانے میں معاون ہیں ۔ تحقیق کے مطابق عمر کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کمزور ہوتی جاتی ہے جس سے بیماری میں مبتلا ہونے کا زیادہ امکان رہتا ہے۔