پھلوں، سبزیوں، گوشت اور دالوں کی قیمتوں میں پندرہ سے بیس فیصد اضافہ

Vegetables

Vegetables

اسلام آباد (جیوڈیسک) مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کا اضافہ اشیائے خور و ونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

دو ماہ کے دوران چار بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں جس کے باعث سبزیوں سے گوشت تک ہر چیز کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔

مرغی کی قیمت 150 روپے فی کلو سے بڑھ کر 200 روپے، گوشت 430 سے بڑھ کر 470 اور انڈے 20 روپے اضافے کیساتھ 90 روپے فی درجن تک پہنچ گئے ہیں۔

دکاندار کہتے ہیں کہ کرائے کے بڑھ جانے کی وجہ سے چیزوں کے نرخ میں اضافہ کیا گیا ہے، ایسے میں چیزیں سستی کیسے بیچیں۔ سبزیوں اور دالوں کی قیمت میں بھی 10 سے 20 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے ان کے ماہانہ بجٹ میں یک دم تین سے چار ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔