مکمل سورج گرہن انڈونیشیا میں دیکھا گیا، دورانیہ 4 منٹ تھا

Solare Clipse Indonesia

Solare Clipse Indonesia

جکارتا (جیوڈیسک) سورج کو اس سال کا پہلا مکمل گرہن انڈونیشیا کے تین صوبوں سماترا،بورنیو اور سلاویسی میں دیکھا گیا۔ مکمل سورج گرہن ہوتے ہی یہ علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ پاکستان میں سورج گرہن نہیں دیکھا جاسکتا۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح چار بج کر 19منٹ پر ہوا۔انڈونیشیا کے تین صوبوں سماترا، سلاویسی اور بورنیو میں سورج کو مکمل گہن کا نظارہ دیکھاگیا۔ مکمل گرہن کا دورانیہ چار سے پانچ منٹ تھا، اس دوران انڈونیشیا کے مختلف حصوں میں اندھیرا چھا گیا۔

سنگاپور، کوالالمپور، بنکاک، منیلا، تائی پے آسٹریلیا، ایشیا کے جنوب مغربی علاقوں، چین، ہوائی اور الاسکا میں جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکتا ہے۔

سورج گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق 9بج کر 35منٹ پر ہوگا۔ماہرین کے مطابق 33سال میں پہلی بار یہ مکمل سورج گرہن ہو گا۔

اگلی بار مکمل سورج گرہن کا منظر 33سال بعد دیکھنے کو ملے گا۔ ماہرین کے مطابق سورج اور زمین کے درمیان چاند کے آجانے سے سورج کی روشی اور شعائیں زمین تک نہیں پہنچ پاتیں،اس عمل کو سورج گر ہن کہتے ہیں۔