ہمدم آرٹ پروڈکشن کی تقریب، مقررین کا پٹی والا کو خراج تحسین

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کی سرپرستی میں ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت عوام الناس کو معیاری و سستی تفریح کی فراہمی اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ”ہمدم آرٹ پروڈکشن “ کا قائم کردی گئی اور ہارون حسین کو وائس چیئرمین جبکہ خالد محمود کو جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا۔”ہمدم آرٹ پروڈکشن “ کے نو منتخب چیئرمین و سیکریٹری سے جی کیو ایم کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے حلف لیا جبکہ ہمدم ویلفیئر کے صدر نہال ملک ‘ چیئرمین روبینہ شاہین ‘عزیز صدیقی اور اقبال چاند نے نو حلف یافتہ عہدیداران کو انتخاب و حلف برداری پر مبارکباد پیش کی۔

تقریب حلف برداری میں سینئر فنکار اختر شیرانی ‘ دعا ملک ‘ اسیر امام ‘ اخلاق احمد ‘علی مراد ‘ اقبال ٹائیگر ‘عرفان رضوی ‘ اکمل پراچہ ‘ نور محمد وارثی ‘ اے کیو میمن ‘ ابراہیم ‘ شبیر اسکالا تھیٹر والہ اور دیگرفنکاروں و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے روبینہ شاہین کو ہمدم آرٹ پروڈکشن کی تشکیل پر مبارکباد پیش کی اور گجراتی سرکار امیرسولنگی عرف پٹی والا کا شکریہ ادا کیا اور ان کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پٹی والا اپنے محدود وسائل کے ساتھ جس دریا دلی سے عوامی و سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں اور فن و فنکاروں کی سرپرستی کررہے ہیں وہ یقینا مثالیو تاریخ ساز ہی نہیں بلکہ قابل توصیف و تقلید بھی ہے اگر ہر فرد پٹی والا جیسا کردار اپنا لے تو یقینا اس ملک و معاشرے سے مایوسیوں کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے۔