فنڈز کی کمی اور مناسب تیاری نہ ہونے کے باعث شکست ہوئی، کپتان محمد عمران

Mohammad Imran

Mohammad Imran

لاہور (جیوڈیسک) ورلڈ ہاکی لیگ میں بری کارکردگی کی تحقیقات کرنے کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قائم کی گئی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا۔

تین رکنی کمیٹی میں اولمپئن شاہد علی خان، منصور احمد اور اخلاق احمد شامل تھے۔

کمیٹی نے قومی ہاکی کپتان، محمد عمران، عمران بٹ، وقاص شریف سے بیان قلم بند کرایا۔ کھلاڑیوں کے مطابق فنڈز اور تیاری کے لیے وقت کی کمی اور ذہنی دباؤ ایونٹ میں ہار کا سبب بنا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے کل صبح 11 بجے مزید 4 کھلاڑیوں شفقت رسول، عرفان سینئر، رضوان سینئر اور توثیق احمد کو طلب کیا ہے۔